حیدرآباد، حیسکو ریجن میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

 حیدرآبادمیں این ٹی ڈی سی 500 کے وی گرڈ اسٹیشن جامشورو میں فنی خرابی کے باعث نیشنل گریڈ سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں بجلی کی سپلائی بند ۔

تفصیلات کے مطابق  حیسکو کے 71 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے 12 اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، حیدرآباد, جامشورو, مٹیاری, ٹنڈومحمد خان, بدین, ٹنڈوالہیار ، میرپورخاص, عمرکوٹ, تھرپارکر اور سجاول بھی بجلی سے محروم۔

حیسکو نے متبادل نظام سے اہم شہروں کی بجلی بحال کردی ، حیسکو کے71میں سے 7 گرڈاسٹیشنوں کو دادو مورو سرکٹ سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان  حیسکو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ،نواب شاہ ، قاضی احمد، سکرنڈ، دوڑ گرڈ اسٹیشنز پر بجلی بحال  ہو گئی۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ 500کے وی گریڈ سے بحالی شروع ہونے  کے بعدریجن میں بجلی بحالی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

ترجمان حیسکو کا مزید کہنا ہے کہ 71گریڈ اسٹیشنوں پر بجلی کچھ دیر میں بحال ہوجائے گی ، فنی خرابی پر چند بڑے شہروں میں ایک گھنٹے میں متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی تھی ۔

The post حیدرآباد، حیسکو ریجن میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email