سندھ حکومت نے صوبے کی تمام درگاہیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے صوبے کی تمام درگاہیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز قلندر ، سچل سرمست ، شاہ عبدالطیف بھٹائی ، عبداللہ شاہ غازی سمیت تمام درگاہیں کھولی جائیں گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کو ایس او پی کی سختی سے خیال کرنا ہوگا ، لنگر تقسیم کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، زائرین اور درگاہوں کے عملے کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درگاہوں پر سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھا جائے گا۔

The post سندھ حکومت نے صوبے کی تمام درگاہیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email