سی پیک منصوبے کے تحت 660 کے وی مٹیاری،لاہور ٹرانسمیشن لائن مکمل

سی پیک منصوبے کے تحت 660کے وی مٹیاری،لاہور ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  یکم ستمبر 2021 کو کمرشل بنیادوں پر بجلی کی ترسیل شروع کر دی گئی 8 کامیاب ٹیسٹ کئے گئے۔

بجلی کی ترسیل سے قبل 8 کامیاب ٹیسٹ کئے گئے جن میں  کمیشننگ ٹیسٹ (ڈی سی سٹیشن ٹیسٹ) لاہور ، کمیشننگ ٹیسٹ (ڈی سی سٹیشن ٹیسٹ) مٹیاری ، مونو پول لو پاور سسٹم ٹیسٹ (400 میگاواٹ تک ٹیسٹ)، بائی پول لو پاور سسٹم ٹیسٹ (800 میگاواٹ تک بائی پول) ، مونو پول ہائی پاور ٹیسٹ (2200 میگاواٹ ) ، بائی پول ہائی پاور ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ دستیاب پاور، سپیشل آپشنل ٹیسٹس شامل ہیں۔

 منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے واپڈا ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر اعزاز احمد اور پی ایم ایل ٹی سی کی صدرمس ژانگ لی نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر اعزاز احمد نے منصوبے کی بر وقت تکمیل پر چینی کمپنی کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ  660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سے این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں مزید استحکام آئے گا ۔

 878 کلومیٹر 4000 میگاواٹ کا منصوبہ25 سال کےلئے بلٹ اون آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر مکمل کیا  گیا  جبکہ ملک کے جنوبی حصوں میں واقع بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر اعزاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی،ایچ وی ڈی سی ٹیکنالوجی ملک کے قومی گرڈ میں ایک پہلا اضافہ ہے۔

The post سی پیک منصوبے کے تحت 660 کے وی مٹیاری،لاہور ٹرانسمیشن لائن مکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email