حریم شاہ کو ویڈیو بنانے کا شوق بہت مہنگا پڑ گیا، اداکارہ شدید زخمی

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ کو ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ باوئنسنگ کرتے ہوئے اچانک گر جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو چوٹ لگ جاتی ہیں۔

ٓاس سے قبل ایک ویڈیو میں حرہیم شاہ نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا تھا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔

حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا تھاکہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

The post حریم شاہ کو ویڈیو بنانے کا شوق بہت مہنگا پڑ گیا، اداکارہ شدید زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email