سی ای او پی آئی اے کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں سی ای او پی آئی اے نے وزیر خارجہ کو کابل آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

ملاقات میں  سی ای او پی ائی اے نے آپریشن میں مدد اور وزارت خارجہ کی ان تھک تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 ملاقات کے دوران  وزیر خارجہ کی جانب سے دوست ممالک اور انکی ائیر لائنز کی جانب سے دوطرفہ ہوائی معاہدوں کی پاسداری کروانے میں پی آئی اے کا ساتھ دینے کی استدعا کی گئی۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل سے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا میں پی آئی اے کے کردار کی تعریف  کی اور کہا کہ پی ائی اے کے کردار، بہادری اور انسان دوستی کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

The post سی ای او پی آئی اے کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email