سندھ میں اگلا وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہوگا، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلا وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری کے خطاب پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر سیاست کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ محترمہ کے دور میں پیدل گھومنے والے آج ارب پتی بنے ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب بینظیر انکم سپورٹ کی چیئرپرسن کرپشن کیس میں مطلوب ہیں، شہید بی بی کے نام پر بلاول اور ان کے انکل وزراء سندھ کو لوٹ رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی عوامی خدمت کا پروگرام ہوتا تو چیئرپرسن ملک سے فرار نہ ہوتی، بی آئی ایس پی کے مستحقین میں وزراء، افسران اور منشی شامل تھے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بی بی شہید کے ووٹرز کو بلاول نے ایڈز لگواکر کتوں سے کٹوایا جبکہ سندھ میں بی بی کے نام سے منسوب ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے وسائل لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سندھ کے حقوق و ترقی پر پیپلزپارٹی سیاہ دھبا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام زرداری مافیا کی سیاہ کاریوں پر بیدار ہوچکی ہے، سندھ سے پیپلزپارٹی کی بساط لپیٹ کر عوامی حکومت قائم کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا تھا کہ بلاول زرداری کی حکومت نے 13 سال میں ایک بس شہر کو نہیں دی  جبکہ ایک بوند پانی بھی بلاول کی حکومت کراچی کو نہیں دے سکی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول کی حکومت نے کراچی کو دس بدترین شہروں میں دھکیل دیا ہے، 13 سال بعد ان کی پھڑتیاں اور دوڑیں لگ چکی ہیں۔

 حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1100 ارب میں سوا 600 ارب وفاق اور ساڑھے 400 ارب سندھ حکومت نے خرچ کرنے تھے، کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق کا اس پیکیج کے تحت کام مکمل ہوچکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کچرے، گٹروں سے بھی پیسہ کھپے،ہوا پر سندھ حکومت کا کنٹرول نہیں ورنہ وہ بھی بند کرکے پیسے لیتے، روینیو دینے والے شہر پر روینیو خرچ نہیں ہوتا۔ کراچی  شہر پر پی پی نے  بہت ظلم کیے لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

The post سندھ میں اگلا وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہوگا، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email