لاہور،میٹروبس ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

لاہور میں میٹرو بس  کےملازمین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹروبس  کےملازمین کا کہنا ہے کہ البیراک کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، البیراک کو اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، نئی کمپنی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے۔

 ملازمین کا کہنا ہے کہ  کمپنی کھلے دل سے  کام کرے، ہم تعاون کریں گے، البیراک کمپنی کی سیکیورٹی ضبط کر کے ہمارے واجبات دئیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹروبسیں مزید 7دن نہیں چل سکیں گی۔

The post لاہور،میٹروبس ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email