U-21 کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا انتحاب۔ دونوں اضلاع سے نو گیموں کیلئے کھلاڑیوں کو منتحب کیا گیا

چترال(زیل نمائندہ) ضلع لوئیر اور اپر چترال دونوں اضلاع سے اکیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا انتحاب کا سلسلہ مکمل ہوا۔ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے چترال کے دونوں اضلاع سے ایسے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا جن کی عمریں اکیس سال سے کم تھی۔ اس مقصد کیلئے باقاعدہ پشاور سے تمام کھیلوں کے کوچ آئے تھے جو کھلاڑیوں سے ٹرائیل لیتے اور ان کا انتحاب کرتے تھے۔ان کھیلوں میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، ٹیکوانڈو،ریسلنگ،جیمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ یعنی وزن اٹھانا شامل تھے۔

اس سلسلے میں گونمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے سٹیڈیم میں مارچ پاس بھی ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حیات شاہ مہمان حصوصی تھے جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،محتلف کھیل کے تنظیموں کے صدور،کھلاڑی اور کثیر تعداد میں تماشائی بھی میدان میں موجود تھے۔

سب سے پہلے قومی ترانی پیش کیا گیا اور اسے مارچ پاس میں سلامی دی گئی۔ اس کے بعد پشاور سے آئے ہوئے کوچز پر مبنی ٹیم اور چترال کے مقامی ٹیم کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں دونوں بار چترال ٹیم نے پشاور کے ٹیم کو شکست دی۔ ویٹ لفٹنگ میں تیس کلو، چالیس کلو کے وزن کو اٹھانے کا طریقہ کوچ نے کھلاڑیوں کو سکھایا۔

اس کے بعد ہاکی بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ یہاں انتحاب کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد یہ کوچز ضلع اپر چترال گئے جہاں انہوں نے یہاں بونی اسٹیڈیم میں اکیس سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کا انتحاب کیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق اعظم نے بتایا کہ یہ صوبایی حکومت کی طرف سے نہایت احسن اقدام ہے جو بچے اس میں منتحب ہوں گے ان کو پشاور لے جاکر ان کو باقاعدہ مزید تربیت دی جائے گی اور نامور کھلاڑیوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email