عوام منشیات کی نشان دہی میں اہم کردار ادا کریں۔رافعہ قاسم بیگ

پشاور(زیل نمائندہ) انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس خیبر پختون خواہ اور بم سکواڈ کے ممبر رافعہ قاسم بیگ نے کہا کہ عوام منشیات کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ملک و قوم اور ہمارے نوجوان نسل کی جان کے دشمن ہے منشیات کے خاتمے کیلئے محکمہ اینٹی نارکوٹکس کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گی منشیات ہماری نوجوان نسل کیلئے بہت نقصان دہ ہے اس لئے نوجوان نسل کامنشیات سے دور رہنا بہت اہم اور ضروری ہے تا کہ نوجوان نسل تباہی کی بجائے بہتری کی طرف جا سکے

ایڈورڈز کالج پشاور میں منقعدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختون خواہ اور بم سکواڈ کے ممبر رافعہ قاسم بیگ نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہمیشہ منشیات کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کیے ہے اور ہمیشہ منشیات اور دیگر اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے عوام کو بھی اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختون خواہ کے ساتھ منشیات کی نشاندہی میں تعاون کریں

عوام کے تعاون کے بغیر منشیات کا خاتمہ ناممکن ہے انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختون خواہ رافعہ قاسم بیگ نے مزید کہا کہ میری مقصد نوجوان نسل کو منشیات جیسی زہر سے تحفظ اور نجات دینا ہے

Print Friendly, PDF & Email