گزشتہ رات زلزلہ ،تورکھو کھوت میں بجلی گھر کی نہر متاثر

کھوت(زیل نمائندہ )ہفتے کی شب دس بجکر پانچ منٹ پر 6.4 شدت کے زلزلےمیں اپر چترال کے علاقہ کھوت کے بجلی گھر کی نہر کونقصان پہنچا ۔ زلزلے میں وادی کھوت کی چالیس فیصد آبادی کو بجلی فراہم کرنے والے پن بجلی  گھر کی نہر ٹوٹ گئی ۔  مذکورہ بجلی گھر کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا تھا جس سے علاقے کے باسیوں کو بجلی مہیا ہوتی تھی ۔ اب بجلی کی نہر متاثر ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ اندھیرا میں ڈوپ گیا ہے اور نطام زندگی مکمل طور پر متاثر ہوا ہے۔ علاقے کے عوام نے  ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے  اور دوسرے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email