عوامی رابطے کے فقدان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، ایم پی اے چترال

چترال (زیل نمائندہ) میں عوام کا خادم ہوں اور عوامی رابطے کے فقدان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ بات چترال سے صوبائی اسمبلی کے منتخب ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے گزشتہ رات ریڈیو پاکستان چترال کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھاری اکثریت سے مجھے منتخب کرکے ایوان میں بھیجا ہے اور یہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں ان کی خدمت میں  کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں۔ یہ بات سچ ہے کہ چترال رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا اور وسیع علاقہ ہے اور قلیل مدت میں اراندو سے لے کر بروغل اور عشریت سے لے کر گبور پہنچنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایم پی اے نے کہا کہ فی الحال موجودہ حکومت سےبھلائی کی توقع رکھنادانشمندی نہیں ہے کیونکہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران موجودہ صوبائی حکومت نے نہ صرف حزب اختلاف کے ممبران کو کچھ نہیں دیا ہے بلکہ حکومتی ممبران کو بھی کچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حالات میں بھی میں نے ۱۳ کروڑ کے لگ بھگ فنڈز حکومت سے لیا ہے اور ہر یونین کونسل کی سطح پرپچاس پچاس لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ کیے جائیں گے۔ سامعین کی طرف سے پوچھے گیے مختلف نوعیت کے سوالات کے جوابات میں ایم پی اے نے کہا کہ آزادی مارچ کا مقصد عوام کی شکایت موجودہ وفاقی کی حکومت تک پہنچانی تھی کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا چترال میں بہت جلد مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے اور عوام کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔بلچ یونیورسٹی روڈ، تورکھو روڈ اور ٹاؤن چترال کے اندر روڈوں کی مرمت کے لیے بہت جلد فنڈز ریلیز ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email