چترال میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری  

چترال (زیل نمائندہ) گزشتہ رات سے چترال میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیرین چترال کے بالائی علاقوں دامیڑ،اروچون،مدک لشٹ، رومبور،بمبوریت ، لوٹ کوہ، کریم آباد،گولین  اور اپر چترال کے ڑاسپور، بروغل، یارخون،کھوت، ریچ، تریچ،اویر،گہکیر اور کوشٹ میں دو سے پانچ انچ تک برف پڑی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ زیرین علاقوں میں  بادل خوب گرجيں اور برسيں گے اور بالائی علاقوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق چترال کے  تمام ویلیز کی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email