ریڈیو پاکستان چترال میں ریڈیو کچہری

چترال(زیل نمائندہ)عوامی مسائل کے حل میں ضلعی انتظامیہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور مسائل ان کے دہلیزپر حل کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر (لوئر)چترال نوید احمد نے ریڈیو پاکستان چترال کے زیر انتظام ریڈیو کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل جب تک متعلقہ اداروں کے سربراہان کے علم میں نہ ہوں تب تک ان کے حل میں رکاوٹیں درپیش ہوں گی۔ اکثر اوقات عوام کے پاس ایسا کوئی فورم نہیں ہوتا جہاں وہ ان اداروں کے سربراہوں کے ساتھ اپنے مسائل شیئر کر سکیں۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈیو پاکستان چترال نے جو ریڈیو کچہری کا انتقعاد کیا قابل ستائش ہے جس پر میں ریڈیو انتظامیہ کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ ریڈیو کچہری میں ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ تمام محکموں کے سربراہان اور غیر سرکاری تنظیموں کے ہیڈبھی شرکت کی۔ اس موقع پر سامعین فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے مسائل کے انبار لگادیے۔متعلقہ اداروں کے سربراہان کے عوامی کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانے کا عہد کیا۔ ڈی سی چترال کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان، اے ڈی سی فائنانس حیات شاہ، ڈی ای او فیمل بی بی حلیمہ، ایس ڈی ایف او ایریگیزیشن علی احمد، ایکس ای این پبلک ہیلتھ محمد یعقوب، ٹی ایم او امین الرحمان   ایس ڈی ایف یوسف فرہاد، ایگریکلچر آفیسر رفیق احمد، ڈی ایم او ہیلتھ چترال غلام اللہ، ایس ڈی ایف او جنگلی حیات فارق نبی، آرپی ایم آکاہ امیر محمد، پی ای ایک ٹیڈ چترال آفتا ب احمد، ڈائریکٹر لایو اسٹاک ڈاکٹر گل زرین، ہیڈ پی ڈی سی ڈاکٹر ریاض حسین، آرپی ایم اے کے ایچ ایس پی چترال معراج الدین، آرپی ایم ایس آرایس پی طارق احمداور دوسروں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email