چترال سے لکڑی کے سلیپر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

دروش(زیل آن لائن) محکمہ جنگلات دروش ساؤتھ کے فارسٹرزکی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں چترال سے ڈاؤن ڈسٹرکٹ غیر قانونی طور پر دیار سلیپران سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام  بنا دی گئی۔ گزشتہ رات عشریت کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران سے دیار سلیپر سے لدی ہوئی ٹرک کو پکڑا گیا جس کے ذریعے غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑی سمگل کی جارہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور اور سمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے چترال سے عمارتی لکڑیاں سمگل کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے  اس سے قبل  بھی  مختلف طریقوں سے لکڑی سمگل کرنے کے واقعات رونماہوئے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ ادارہ اور ضلعی انتظامیہ اس قسم کے واقعات کی مکمل بیخ کنی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر قدم اٹھائے۔

 

Print Friendly, PDF & Email