سینگور میں شمسی توانائی سے چلنے والا آب نوشی کا منصوبہ مکمل

چترال(زیل نمائندہ) صوبائی محکمہ پبلک ہیلتھ نے پہلی بار چترال میں کامیاب تجربہ کرکے سینگور کے مقام پر شمسی توانائی سے چلنے والا آب نوشی اسکیم مکمل کیا۔ ڈاکٹرز کالونی کے قریب۱۰ فٹ چوڑا اور ۱۸۰ فٹ گہرا کنواں کھودا گیا۔ اس منصوبے پر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے لاگت آئی اور منصوبے  سے میراندہ، سینگور، سین جال اور شاہ میراندہ کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی دیا جائے گا۔یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا  تجربہ ہے جو اتنی گہرائی سے شمسی توانائی سے چلنے والی موٹر کے ذریعے پانی نکال کر 450 فٹ کے اونچائی پر ٹینکر میں ڈالا جاتا ہے جہاں سے ان چار دیہات کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ 

ہمارے نمائند ے سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجنیر محمد یعقوب نے کہا کہ اسے ایک چیلنج سمجھ کر ہم نے شروع کیا تھا۔اگر یہ  پہلا منصوبہ کامیاب ہوا تو اس کے بعد چترال کے طول و عرض میں شمسی توانائی سے چلنے والے اس قسم کے اور منصوبے بھی شروع کروایں جائیں گے جس میں نہ تو بجلی خرچ ہوتی ہے نہ ڈیزل بلکہ ایک دفعہ  سولر پینل لگاکر  اس کے ذریعے بیٹری چارج ہوتی ہے اور اس سے طاقتور موٹر بھی چلتی ہے۔

اس منصوبے کے تکمیل  پر سینگور اور مضافاتی علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔منصوبے کی کامیابی سے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔ علاقے کے لوگوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئرنگ کا شکریہ ادا کیا ہے  جنہوں نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے۔ ایگزیکٹیو انجینئر پبلک ہیلتھ محمد یعقوب نے بتایا کہ چترال میں جتنے بھی پانی کے منصوبے ہیں وہ ہمیشہ خطرات کی زد میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں گولین واٹر سپلای سکیم بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا اسی طرح جتنے بھی پانی کی ذخائر ہیں وہ چشموں سے نکلتے ہیں اور ان چشموں سے پانی لاتے وقت پائپ لائن سڑک کے کنارے، نہر یا  دریا کے کنارے سے گزرتی ہے جب بھی سیلاب  یا زلزلہ آتا ہے  توان  پائپ لائن پر بھاری پتھر  یا پہاڑی تودے، برفانی تودے گر کر ان پائپ لائن کو بہت نقصان پہنچاتا ہے جس  کے باعث اکثر یہ پائپ لائن تباہ ہوجاتے ہیں اور علاقے کے لوگ مہینوں پینے کی پانی سے محروم رہتے ہیں۔ جب کہ  شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کے سکیم نہایت کامیاب ہیں ان میں نقصانات کا خطرہ بہت کم ہے۔ جہاں مناسب جگہہ ملے وہاں کنواں کھودا جائے اور اس میں  شمسی پینل سے چلنے والے موٹر لگا کر ان سے پانی نکال کر ٹینکی میں ڈالا جائے جہاں سے پورے علاقے کو باآسانی پانی فراہم کیا جاتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email