چترال میں انٹرسکول ادبی مقابلے اختتام پذیر

چترال (زیل نمائندہ) محکمہ تعلیم چترال کے زیر انتظام  چترال کے تعلیمی اداروں کے طلباء کے مابین  ضلع کی سطح پر ادبی مقابلے گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہال میں اختتام پذیر ہوئے۔اختتامی تقریب گورنمنٹ سینٹئل  ماڈل ہائی سکول کے ہال میں منعقد ہوئ جس کی صدارت سینٹئل  سکول چترال کے وائس پرنسپل  شاہد جلال نے کی جبکہ مہماں خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احسان الحق تھے۔تقریب میں  مختلف سکولوں کے  پرنسپلز صاحباں، اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ادبی مقابلوں میں حسن قرات میں دروش پبلک سکول اینڈ کالج کے سبقت اللہ اوّل اور گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول کے وسیم عباس دوم پوزیشن حاصل کی۔نعت خوانی میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول ایند کالج کے محمد نثار اوّل پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول بروز کے عمر فاروق دوسرے نمبر پر رہے۔ملی نغمے  کے  مقابلے میں دروش پبلک سکول اینڈ کالج کے کاشف اور ساتھی اوّل اور آغا خان ہائی سیکنڈری سکول چترال کے خضر حیات اور ساتھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔قومی ترانہ کے مقابلے میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول اور کالج کے  اظہر اور گروپ اوّل اورگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے محمد فیضان اورگروپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو تقریری مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بلچ کے فہیم  اللہ اوّل اور اقبال ماڈل سکول ایون کے قازی خضیفہ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقریری  مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عشریت کے فرقان الدین اوّل اور اے کے ای ایس اویر کے محسن علی دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے فہاد اللہ اوّل اور اے کے ای ایس اویر کے شریف الرحمان  دوسرے نمبر پر آئے۔ پوسٹر میکنگ کے مقابلے میں ایف سی پی ایس چترال کے اویس علی اوّل اور گورنمنٹ ہائی سکول سویر کے رحمت اللہ نے  دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ذہنی آزمائش کے مقابے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے سجاد احمد اور ساتھی اوّل جبکہ  گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول موری لشٹ کے ذیشان مجاہد اور ساتھیوں نے  دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں منصف کے  فرائض قاری ضیاء قاری طاہر، نثار احمد، محمد ایوب، قاری فدا محمد ، جاوید حیات، ظہورالحق دانش ،ولی الزمان مسرور، عالمگیر بخاری، قاری رحیم الدیں، پروفیسر ضیاء الحق، عتیق الرخمن سیدالبرار،پروفیسر تنزیل الرحمان ،جے کے سریر اور  ندیم احمد نے انجام دیے اور نظامت امتیاز الدین نے کی ۔ مقابلے میں پوزیشن ہولڈرطلباء میں انعامات تقسیم  کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزیرین  چترال احسان الحق نے کہا کہ سکول کے طلباء کے مابین  مقابلوں کا مقصد ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرکے مقابلے کے رجحان کو فوقیت دینا ہے۔ انہوں نے سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام طلباء کی کاوشوں کوبے حد سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔ تقریب کے صدر محفل شاہد جلال کے  صدارتی خطبے کے بعد یہ تقریب ختتام پذیر ہوئی ۔

Print Friendly, PDF & Email