گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں سیرت النبیﷺکی تقریب

چترال (زیل آن لائن ) ربیع الاول کی بابرکت ساعتو ں میں گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ کالج چترال پروفیسر ممتاز حسین صاحب نے کی اور  شیخ الحدیث مولانا حسین احمد مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں گلہائے عقیدت،سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انگریزی اوراردو زبان میں تقاریراور طلباء کے مابین سیرت کوئز کا مقابلہ جس میں آٹھ شعبوں کے طالبات نے شرکت کی۔ سیرت کوئز کے انتہائی سخت مقابلے میں بی ایس اردو کی طالبات نے کامیابی اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مولانا حسین احمد نے سیرت النبی ﷺکے موضوع پر جامع اور پرمغز  تقریر میں کہا کہ نبی اقدس  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۃ حسنہ کے مطابق زندگی گزار کر ہم ان کا عالم گیر پیغام دنیا میں پھیلا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر طلبہ وطالبات میں انعامات  بھی تقسیم کیے گیے۔سیرت تقریب میں  اعانت ویلفیر ٹرسٹ چترال کی طرف قاضی مولانا محب الرحمن نے بھی شرکت کی۔صدرمحفل کے صدارتی خطبے کے بعد یہ بابرکت محفل دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email