ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گبور بخ میں کھلی کچہری

گبور (زیل نمائندہ) چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی انتظامی سربراہ کی طرف سے چترال کے دورافتادہ اور پسماندہ گاؤں گبور بخ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے اور مختلف محکموں کے سربراہاں کے ساتھ گبوربخ گئے جہاں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال ضلع کے تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ گبور میں عوام کے ساتھ کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے اپنے مسائل ضلع کے مجاز افسران کے سامنے رکھے۔ محکمہ جات کے مجاز افسران نے اپنے محکموں سے متعلق شکایات کا عوامی عدالت میں جواب دیا اور مسائل کی حل کی یقین دہانی کرائ۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے عوام کی عدالت میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہا نی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ بہت جلد اس علاقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email