چترال میں انٹر سکول ٹورنمنٹ ۲۰۱۹ کا آغاز ہوگیا

چترال(زیل نمائندہ ) محکمہ تعلیم چترال کے زیر اہتمام  انٹر سکول ٹورنمنٹ ۲۰۱۹ کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ سینٹنل ماڈل ہائی سکول چترال کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں  ایریا  کو آرڈینیٹر  نگاہ حسین مہمان حسین جبکہ پرنسپل جی ڈی لینگ لینڈسکول مس کیری شوفیلڈ صدرمحفل تھی۔ تقریب میں محتلف سرکاری اور نجی سکولوں کے بچے  اپنے اپنے تعلیمی اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بینرز اٹھاکے کھڑے تھے۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء اپنی نشستوں سے  کھڑے ہوگئے۔ اس کے بعد فرنٹئیر کور پبلک سکول کے بچوں نے پی ٹی  کا مظاہرہ کیا۔ تمام سکول کے بچوں نے بہترین انداز میں  سلامی کے چبوتر ے کے سامنے  اپنے سکولوں کی نمائندگی کرتے ہوئے گزر گئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مس  کیری نے کہا کہ چترال نہایت دلچسپ جگہہ ہے جہاں شرح خواندگی حیران کن حد تک زیادہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لوگوں اور خاص کر نوجوانوں اور بچوں میں کھیل کا رجحان زیادہ ہے جو جسمانی صحت کے لیے نہایت ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے بچوں میں کھیل کے حوالے سےبہت صلاحیت موجود ہے جس کا موازنہ یورپی بچوں سے کیا جاسکتا ہے۔  انہوں نے  مزید کہا کہ اگر یہاں کے بچوں کو مواقع دی جائیں  تو یہ نہ صرف ملکی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کریں گے ۔بعد میں سرکاری او ر نجی سکولوں کے اساتذہ کے درمیان فٹ بال کا ایک نمائشی میچ ہوا جو مقررہ وقت پر برابر ہونے کی صورت میں پنالٹی کک کے ذریعے پرائیوٹ سکولوں کے اساتذہ کی ٹیم نے جیت لی۔
انٹر سکول ٹورنمنٹ  کے حوالے سے   اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سپورٹس چترال فاروق اعظم نے بتایا کہ یہ ٹورنمنٹ پندرہ نومبر تک جاری رہے گا۔اس کے بعد ڈویژنل سطح پر مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس  ٹورنمنٹ کا بنیادی مقصد سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء کے درمیاں مقابلے کروانے ہیں تاکہ بچوں کو کھیل میں نام پیدا کرنے کا موقع مل سکے اورمثبت سرگرمیوں کا فروغ  ہو۔

Print Friendly, PDF & Email