تبلیغی اجتماع رائیوینڈ۲۰۱۹ کے شیڈول کا اعلان  

لاہور (زیل آن لائن )تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع جو ہرسال اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں لاہور رائیوینڈ میں منعقد ہوتا ہے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق تبلیغی اجتماع  دو مرحولوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوکر ۴نومبر تک جاری رہے گا۔ دوسرا مرحلہ۸ نومبر سے شروع ہو کر ۱۰ نومبر تک جاری رہے گا۔تبلیغی جماعت  رائیونڈ انتظامیہ نے اجتماع کے دونوں مرحلوں میں شرکت کرنے کے لیے  پاکستان کے مختلف علاقوں کو تقسیم کر دیا ہے اور  یہ بھی بتایاگیاہے کہ اجتماع کے پہلے مرحلے میں حلقہ دیر، سرگودھا، سندھ،راولپنڈی اور بنوں کے لوگ شامل ہو سکیں گےجبکہ دوسرے مرحلے میں حلقہ گوجرانوالہ، مانسہرہ، بہاولپور، کوہاٹ اور مردان سمیت دیگر صوبوں کے شہری شرکت کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اجتماع کے دونوں مرحلوں میں بھارت،بنگلہ دیش سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے مذہبی سکالر بھی شرکت کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email