ضلعی انتظامیہ  کی طرف سے ایون سانحے میں جان بحق افراد کے ورثاء میں چیک تقسیم

ایون (زیل نمائندہ ) گزشتہ دنوں ایون موڑدہ میں  گیس سلینڈر پٹھنے کی وجہ سے ایک ہی گھر کے ۸ افراد بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں فوری طور پر پشاور منتقل کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے ایک ہفتے بعد  جھلس جانے والے ۸ افراد میں سے ۷ افراد جان بحق ہوچکے ہیں ۔ اس دل خراش سانحے کے بعد ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمد کی ہدایت پر ایون سانحے کے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے پسماندہ گان کوامدادی چیک دئیے گیے۔اس موقع پر تحصیلدار چترال صیفور خان نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email