آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ میں سالانہ اسپورٹس گالہ شروع

چترال (زیل نما ئندہ ) طلباء میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ   اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ میں اسپورٹس گالہ کا افتتاح ہوچکا ہے۔ افتتا حی تقریب میں اے ڈی ای او اسپورٹس فاروق اعظم ، سنٹنئل م ماڈل ہائی سکول چترال کے فیکلٹی ممبر جناب عبدالحفیظ اور اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے ڈائریکٹر فدا الرحمن نے شرکت کی۔اس موقع پر اے ڈی ای او اسپورٹس نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کی وجہ سے طلباء کی شخصیت پر مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں  ۔ اس کی وجہ سے   نہ صرف دماغ کی بہترین نشو و نما ہوتی ہے بلکہ ایک صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوتی ہےجس سے نہ صرف طلبہ کواپنی فطری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ ان میں لیڈر شپ کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ طلبہ کے لیے نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔  واضح رہے اسپورٹس گالہ میں طلبہ کے درمیان کرکٹ ،ولی بال، بیڈ منٹین،باسکٹ بال، رسہ کشی،ریس، سیک ریس،اور کیرم بورڈ کے دلچسپ مقابلے ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email