پیپلزپارٹی چترال کامہنگائی اور نجکاری کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال (زیل نمائندہ) پی پی پی چترال کا مہنگائی،بے روزگاری،چترال کے اندر ترقیاتی کاموں کی بندش اور ہسپتالوں کی  نجکاری کے خلاف چترال میں ایک بڑےاحتجاجی  جلسے کا انعقاد کیا۔  گولدور چوک میں منعقدہ اس احتجاجی جلسے  میں بہت بڑی تعدا دمیں پارٹی کے ضلعی قائدین اورکارکنوں سمیت جیالوں  نے شرکت کی۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت کی طرف سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم جو مہنگائی اور ہسپتالوں کی نجکاری کی صورت میں ہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انصاف کے نام پر اقتدار میں آکر ناانصافیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھی ہے جو عوام کے لیے کسی  وبا سے کم نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑکر رکھی ہے اور بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان آئے روز  خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  چترال میں ترقیاتی کاموں کی بندش اور شعبہ صحت کی نجکاری کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ ہم آخری سانس تک حکومت کی طرف سے اس ظلم کا مقابلہ کریں گے اور ہسپتالوں کی نجکاری کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email