چترال میں  آفات سے آگاہی کا قومی دن  منایا گیا

چترال (زیل نمائندہ) قدرتی آفات سے آگاہی اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے آج چترال میں آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا گیا۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122 چترال کے فائر وہیکلز،ریسکیو وہیکلز اور ایمبو لینسز TMA آفس چترال سے براستہ بائے پاس روڈ چیو پل دنین تک فلیگ مارچ کیں۔ ایمرجنسی آفیسر ہارون رشید کی زیرنگرانی اس آگہی مارچ  کا مقصد عوام میں آگہی اور کسی بی آفت سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار رکھنا ہے۔اس موقع پر قدرتی آفات آنے سے پہلے اور بعد میں حالات سے نمٹنے کے لیے آگہی پمفلٹ لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔  آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ کسی بھی قدرتی آفت کو روکنا انسان کی بس کی بات نہیں تاہم آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا  کہ قدرتی آفت کے آنے سے پہلے احتیاطی تدابیر اور آفت آنے کے بعدسرگرمیوں کو سمجھنے میں عوام ریسکیو 1122سے مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email