قدرتی آفات سے آگاہی کاقومی دن ۸اکتوبر کو چترال میں منایا جائے گا، ڈی سی لوئرچترال

چترال (زیل نمائندہ) ہرسال ۸ اکتوبر کو ملک میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا جاتاہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ۸اکتوبر ۲۰۰۵ کو آزادکشمیرسمیت ملک کے بیشرحصوں میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں شہیداور زخمی ہونے والوں کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔ اس سال صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے اس دن کو آگاہی کے طور پر منانے کا کہا گیا ہے جس کا مقصد زلزلے جیسے قدرتی آفات سے عوام کو آگہی دینا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دن کو پورے چترال میں منانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے چترال کے طول و عرض میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email