Zeal Breaking News

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال کے نام کھلا خط

جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر چترال

گزارش ہے کہ۔ ہم اور اہلیان اویر نے کئی دفعہ GHS شنگوش کے مسائل اپکے سامنے پیش کی تھی. لیکن اپ حضرات کی لاپرواہی کی وجہ اس سال کلاس دہم کی رزلٹ کی صورت میں پیش ایا جوکہ اس سکول کے صرف تین بچے پاس ہیں لیکن وہ بھی ایسے نمبر لی ہیں کہ DMC کسی کو دیکھانے کے قابل نہیں۔

  1.  ہم نے کئی دفعہ اسٹاف کی کمی کے سلسلے میں اپ سے ملاقات کی تھی لیکن اس پر غور نہ ہوئی
  2. ۔گزشتہ زلزے میں سکول کی عمارت تباہ ہوئی تھی آپ بخوبی جانتے ہیں کہ بچے کھلے میدان میں تعلیم حاصل کررہے ہیں
  3. ۔سوئپر کی اسامی کئی مہینوں سے خالی تھی۔جسکی وجہ سے صفائی کا کوئی معقول سسٹم نہیں تھا۔اور سوئپر کی تعنیاتی کی وجہ سے علاقے میں فساد برپا ہوئی۔مالک جائیداد کو آپ نے محروم رکھا۔ انکا حساب اپکو خود دینا ہوگا۔ ہم نے انکے بارے میں اپ سے پوچھے تو اپکا جواب تھا۔۔۔۔۔کہ۔۔۔انکا ارڈر اوپر سے آیا ہے۔۔۔۔

جناب والا۔۔۔۔۔ہم وہ اوپر والے کی تلاش میں سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کے پاس ائے ہیں۔ شاید وہ اوپر والا ہمیں مل جائے۔۔ لیکن! تمام تر ذمہ داری اپکی بنتی ہے۔ آپ ایک محکمہ کے سربراہ ہونے کے باوجود لاپرواہی اور اوپر والے کا سفارش منظور کرتے ہیں۔ تو سب سے اوپر والے کے سامنے اپکو جواب دینا ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email