چترال میں ہندوستان مردہ باد ریلی

چترال ( زیل نمائندہ) ہندوستان کی  جارحیت اور پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹائیک کی دھمکی کے خلاف اہالیان چترال کی طرف سے ایک مزمتی اور ہندوستان مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی چترال ، جمعیت علماء اسلام چترال اور تجار یونین کے مشترکہ انتظام سے منعقدہ اس ریلی میں مقررین جن میں مولانا جمشید احمد، قاضی جمال عبدالناصر، مولانا قاضی محمد نسیم، بشیر احمد، مولانا سلامت اللہ اور دوسروں نے حکومت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکی کو شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان کے خلاف مزاحمتی اور دھمکی آمیز پیغام اس کی ذہنی کمزوری کا عکاس ہے۔ اگر بھارت نے ایک ایٹمی اور ذمہ دار ملک کے خلاف بیان بازی سے پیچھے نہیں ہٹتا ہے تو پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ چترالی عوام پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کسی بھی جارحیت کا مردانہ وار جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ہم 1948 میں کشمیر میں بھارتی فوج کا جو حال کیا تھا وہ کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اس موقع پر ہندوستان کے خلاف پرشگاف نعرے بھی لگائے گئے

Print Friendly, PDF & Email