بونی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈینگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بونی (پرویز لال)اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں گولین گول پن بجلی گھرکی ناروا لوڈشیڈینگ کے خلاف پیر کے روز  اہالیان بالائی چترال کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال اور تجار یونین کی کال پر اس احتجاجی مظاہرے میں جہاں لوگوں کی ایک جم عفیر جمع تھی لوڈشیڈینگ کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے اپر چترال کو بجلی کی ترسیل میں  مسلسل بندش ،ٹرانسفارمر اور ٹرانسمشن لائن کی ناگفتہ صورت حال اور اپر چترال کے لیے الگ گریڈ اسٹیشن قائم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اپر چترال کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے جس میں واپڈا اور پیڈو محکمہ کی آپس میں ناچاقی اور نااہلی کی وجہ سے عوام براہ راست بجلی جیسی نعمت سے محروم ہے ۔مقررین نے خبردار کیا کہ 12 فروری سے پہلے پہلے اپر چترال کے لوڈ شیڈنگ کو ختم کرکے اپر چترال کے لیے  الگ گریڈ اسٹیشن نہ لگایا گیا تو اپر چترال کے عوام 12 فروری کو لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوں گے  جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت ضلعی حکومت محکمہ واپڈا اور محکمہ پیڈو پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email