دروش میں پانچ دکانیں جل کر خاکستر

دروش(نمائندہ زیل)دروش بازار میں بلال جامع مسجد کے سامنے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح دروش بازار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک دکان میں آگ لگ گئی اور چند لمحوں میں چار اور دکانیں اس کی زد میں آکر مکمل طور پر جل گئیں جس کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا۔ چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان سے بچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق دکانوں میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

Print Friendly, PDF & Email