چترال میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز

چترال (زیل نمائندہ)چترال میں شدید برف باری اور سخت سردی کی وجہ سے موخر شدہ پولیو مہم چودہ یونین کونسلز میں دوبارہ شروع ہواہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 49058بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ای پی آئی کوآرڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے کہا کہ ضلع چترال اب تک پولیو فری ضلع رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس پولیو مہم کو عوام کے ذریعے کامیاب بناکر آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email