Zeal Breaking News

شیخاندہ بمبوریت میں برفانی تودہ، چھ افراد دب گئے

چترال(گل حماد فاروقی) وادی کیلاش کے شیخانندہ کے علاقے میں مینگیل گول جو رحمت آباد کے قریب واقع ہے، میں برفانی تودے کے نیچے بارہ افراد دب چکے تھے تاہم علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان سب لوگوں کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ بمبوریت ابراہیم شاہ کے مطابق برف کے نیچے چھ افراد دب چکے تھے جبکہ چھ افراد قریب ہی تھے اور وہ خود برف سے نکل گئے ہفتے کے روز سہہ پہر چار بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جس پر گاؤں کے لوگو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر موقع پر جاکر ملبہ ہٹایا اور ان لوگوں کو زندہ نکالا۔ پولیس کے مطابق ان میں دو افراد زحمی ہیں مگر ان کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ لوگ معجزاتی طور پر اس برفانی تودے کے ضد میں آکر بال بال بچ گئے ورنہ ان کے نیچے سے زندہ نکلنا نہایت مشکل ہے۔
واضح رہے کہ وادی کیلاش اور شیخانندہ کی سڑک اتنی خراب ہے کہ اس پر ریسکیو 1122 کی گاڑی کا چلنا ناممکن ہے اور سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرہ جگہ تک بھاری مشنری کا پہنچانا نہایت مشکل نہیں بلکہ تقریبا ناممکن ہے۔

Print Friendly, PDF & Email