چترال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کی تقریب

چترال (ایم فاروق) ٹاؤن ہال چترال میں مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال کے ورکرز کنونشن منعقد ہوئی جسمیں سب ڈویژن چترال کے قائدین اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جن میں مسلم لیگ( ن) سب ڈویژن چترال کے جنرل سیکرٹری زاراعجم لال ، سابق صدر سید احمد، سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری صفت زرین، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ اور ساجد اللّٰہ سمیت دیگر کارکنان شامل تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں پارٹی قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا ۔

تقریب کے شرکاء اور میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کرتےہوئے محمد کوثر ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے چترال میں بڑے منصوبے لگائے جن میں گولین گول پاور پراجیکٹ ، لواری ٹنل اور چترال کے سڑکوں کی مرمت، زلزلے اور سیلاب میں امدادی خدمات شامل ہیں ، لیکن موجودہ حکومت ان منصوبوں کے کریڈٹ کو اپنی ڈائری میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہمارے ورکرز نے ہر وقت پارٹی کے لئے بہت کام کئے ہیں ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے قائد سید احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے چترال کے لئے خدمات کو تاریخ یاد رکھے گی۔ انھوں انتہائی جذبے سے اس قوم کی خدمت کی ہے ۔

ہماری پارٹی پر بڑی آزمائشیں آئیں ، ورکرز اور قائدین نے بہت سختیاں برداشت کیں ۔ ہمیں یکجان ہوکر پارٹی کی خدمت کرنی چاہیے تاکہ آنے والے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل ہوں ۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) چترال صفت ذرین نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر غریب طبقہ مہنگائی کا رونا رورہا ہے ، تیل ، بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں، موجودہ حکومت غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی۔ٹی۔آئی جھوٹ کی حکومت نہ کرے ۔ تمام اداروں کو اپنی حدود میں ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ تقریب کے اختتام پر صدر محفل زاراعجم لال نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام قائدین اور ورکرز اپنی پارٹی کے نظریہ کو ساتھ لیکر کام کریں اور آئندہ کے الیکشن کی تیاریوں کے لئے نوجوانوں، سیاستدانوں اور یونین کونسل لیول تک کمیٹی بناکر کام کرنا چائیے ۔

Print Friendly, PDF & Email