نائلہ علی چترال کی پہلی خاتون اینکر بن گئی

اسلام آباد(نمائندہ زیل ) نائلہ علی چترال کی پہلی خاتون اینکر بن گئی۔تفصیلات کے مطابق نائلہ علی میڈیا کی مشہور ٹی وی چینل” نیوز ون” میں بحیثیت اینکر وابستہ ہوگئی ہے۔اس سے پہلے نائلہ علی مشہور ٹی وی چینل بول نیوز اور کے ٹو میں بھی بطور رپورٹر اور اینکر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں اور اب انہوں نے ایشیا کے تیسرے بڑے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ پروگرام "لائیو ویتھ ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن چکی ہے۔یاد رہے نائلہ علی چترال کے نہایت دور افتادہ گاؤن تریچ سے تعلق رکھتی ہیں اور معروف شخصیت علی افسر خان کی بیٹی ہیں اورحال ہی میں نمل یونیورسٹی سے بیچلرآف آنرز کی ڈگری حاصل کر چکی ہے۔زیل نیوز اس ہونہار بیٹی کی عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email