کھوار اہل قلم یوم تاسیس، تقریب رونمائی اور مشاعرہ

چترال(زیل نمائندہ) 15اکتوبر بروز پیر چترال کی ادبی تنظیم کھوار اہل قلم کی یوم تاسیس کے موقع پر گورنمنٹ کامرس کالج کے ہال میں ایک شاندار  تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما مولانا قاضی نسیم جبکہ صدر محفل سینیر شاعر و ادیب مسرت بیگ مسرت تشریف فرما  تھے۔ نظامت کے فرائض صدر کھوار اہل قلم اقرارالدین خسرو نے انجام دی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت فداء الرحمن فدا نے حاصل کی جبکہ انصار نعمانی نے نعت شریف پیش کی۔ اسکے بعد کھوار اہل قلم حلقہ اوورسیز کی کتاب ڈوم استاری کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔ کتاب کے بارے میں نوجوان شاعر ادیب احسان شہابی اور محبوب الحق حقی نے تفصیلی مقالے پیش کیے اور ڈوم استاری کو کھوار ادب میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیکر بیرون ملک شعراء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ استاد شاعر اور ادیب فضل الرحمن شاہد نے کتاب پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے بیرون ملک چترالیوں اور کھوار اہل قلم کی خدمات کو سراہا۔ سینئر شاعر حاجی اکبر حیات نے اوورسیز شعراء کی خدمات کو سراہتے ہوے انھیں منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے اس پروگرام کے لیے مہمان کے طور پر ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن اور یاسین القرآن ٹرسٹ کے سربراہ حافظ انعام میمن نے آنا تھا مگر اسمبلی اجلاس اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے وہ چترال میں موجود نہیں تھے۔ انکی جگہ مولانا قاضی نسیم نے شرکت کرکے انکی طرف سے مالی معاونت سمیت ادبی تنظیمات کی ہر قسم تعاون کا یقین دلایا اور مہمان خصوصی نے اپنی خوبصورت تقریر سے حاضرین کو محظوظ بھی کیا۔اس موقع پر کھوار اہل قلم کے سابق صدر اور صدر محفل مسرت بیگ مسرت موجودہ صدر اقرار الدین خسرو اور مرکزی چیرمین محمد کوثر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ ادبی تنظیمیں ہر قسم کی سرکاری سرپرستی سے محروم ہیں  مگر چترال کی سطح پر جمعیت علمائے اسلام کے نمائندگان کو جب بھی پروگرام کے لیے بلایا گیا ہے انہوں نے مثبت جواب کے ساتھ  اپنا تعاون بھی پیش کیا ہے جس کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔ کھوار اہل قلم اوورسیز کے صدر فضل ربی انداز نے اپنے خطاب میں مرکزی تنظیم کے صدر اور کابینہ کا کامیاب پروگرام کے انعقاد کیلیے حلقہ اوورسیز کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ حلقہ اوورسیز کے نمایندے کے طور پر صدر فضل ربی انداز اور اکرم الدین وفا تشریف فرما تھے۔ اس کے بعد کھوار اہل قلم کی طرف سے سینئر شاعر اور صاحب دیوان شیر افضل شاذی / انوار الدین انور اور حافظ خوش ولی خان کو اہل قلم ادبی ایوارڈ جبکہ مسرت بیگ مسرت کی طرف سے محمد حسن اور محمد شفیع شفاء کو کوہکن ثقافتی ایوارڈ دئیے گیے۔ پھر جے اینڈ جے انٹرپرائزز کے جاوید اختر جواد اور الحاتم کاسمیٹکس کے شیر افضل شادمان کی طرف سے فیس بک مشاعرے کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات بھی دئیے گیے۔۔

رات کو کامرس کالج ہال میں ہی ایک مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں درجنوں سینئر اور نوجوان  شعراء کے علاؤہ کثیر تعداد میں کامرس کالج کے طلباء اور چترال کے دوسرے علاقوں کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر اور کھوار اہل قلم کے جنرل سیکرٹری رشید راوی نے انجام دی۔ صدر محفل عنایت اللہ اسیر جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر حلقہ اوورسیز کے صدر فضل ربی انداز نے شرکت کی۔ مشاعرے میں شعراء نے مختلف موضوعات پر کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کیں۔ مشاعرے کے شمع محفل شاعر درد اختر اعظم اختر کے علاؤہ حاجی اکبر حیات سعیدالرحمن سیدی٬ ارشاد منظر، شہزاد احمد شہزاد، طارق اللہ طارق، خیر محمد سہیل ، ارشاد منظر، خورشید قصوری، حسین احمد حسین ، عطاء الدین عطاء، فخرالدین فخر، جاوید اختر جواد، صوبیدار شاہ عالم، زاہد افنان، توقیر راہی، احتشام احتی۔ اشتیاق الہامی ،  آصف حیدر، شمس العارفین عارف، اعتبار حسین حسرت، احسان شہابی ، اکرم الدین وفا، فضل ربی انداز،  مجیب الرحمٰن شامی، الیاس ، ایاز آس، افضل حسین شاہ مہجور، اقرارالدین خسرو ، محمد کوثر ، شاہ عالم صوبیدار اور عنایت اللہ اسیر نے خوبصورت کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کیں۔ پروگرام کے آخر میں مقررین صدر محفل عنایت اللہ اسیر صدر کھوار اہل قلم اقرارالدین خسرو اور چیرمین محمد کوثر کوثر ایڈوکیٹ نے مشاعرے کو اپنی نوعیت کا  منفرد اور شاندار مشاعرہ قرار دیا۔ اقرارالدین خسرو اور محمد کوثرایڈوکیٹ نے خصوصی  تعاون کیلیے پرنسپل کامرس کالج کا شکریہ ادا کیا۔ اور خصوصی تعاون کیلیے یاسین القرآن ٹرسٹ کے سربراہ حافظ انعام میمن اور ایم پی اے مولانا ہدایت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی قاضی نسیم یوم تاسیس کا کیک کاٹ رہے ہیں
گلوکار محمد شفیع شفاع کوہکن ثقافتی ایوارڈ لیتے ہوئے
کھوار اہل قلم اورسیز کے صدر مرکزی صدر اور انصارنعمانی کے ساتھ ڈوم استاری کی رونمائی کرتے ہوئے
Print Friendly, PDF & Email