چترال سے چلغوزہ باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے،رحمت الٰہی

چترال (زیل نمائندہ)ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے ڈی ایف او چترال سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ چترال سے کون سمیت چلغوزے ضلع سے باہر لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چلغوزوں کو کون سمیت درخت سے اُتارنا ہی غلط طریقہ ہے۔ کیونکہ اس سے چلغوزے کے درخت کی شاخیں اور کچے پھل متاثر ہوتے ہیں۔ اس لیے بہتر طریقہ یہی ہے  کہ درختوں پر ہی اُن کے مکمل پکنے کا انتظار کیا جائے اور اگر یہ ممکن نہیں  تو چلغوزے کے کون ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا  ہے کہ چلغوزے کے کون جلانے کے کام آتے ہیں  جس سے بڑے پیمانے پر ایندھن کی ضروریات پوری ہوتی ہیں اور چلغوزے کون سے علٰیٰحدہ کرنے کے کام سے بھی کئی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ اس لیے چترال اور خصوصا جنگلاتی علاقے کے بہتر مفاد میں چلغوزے کے کون کی منتقلی پر پابندی لگائی جائے۔ ممبر ضلع کونسل نے ضلع اسمبلی سے قراردادپہلے ہی منظورکرنے اور متفقہ طور پر چلغوزہ کون کو ضلع سے باہر لے جانے کے متعلق عوامی شکایت کے حوالے سے بھی گفتگو گی۔ انہوں نے ڈی ایف او چترال سے چلغوزے اور کون باہر لے جانے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email