چترال میں خسرہ سے بچاؤ مہم کا آغاز

چترال(زیل نمائندہ)خسرے سے بچاؤ کا بارہ روزہ  مہم آج (پیر)سے چترال کے تمام 24یونین کونسلوں میں شروع ہوا۔ اس مہم میں خسرہ جیسی مہلک بیماری سے موجودہ نسل کو محفوظ کرنے کے لیے ویکسین لگائے جائے گے جس کے لیے 131ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 41مقامات پرفکسڈسنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ چترال میں 60994گھرانوں کے 69400بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے لیے ویکسنشن ہوگی۔اس حوالے سے ہر یونین کونسل کو بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں چار افراد پر مشتمل ٹیم اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ خسرہ سے بچاؤ مہم کے حوالے سے ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فیاض رومی نے کہا کہ چترال میں اس سال کے دوران 48 کیسز رپورٹ ہوئی  ہیں جو کافی تشویش ناک  صورت حال ہے۔انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ خسرہ سے بچاؤ مہم کوکامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم کی ٹیموں کا ساتھ دیں۔

Print Friendly, PDF & Email