قاری فیض اللہ چترالی کا سب ڈویژن مستوج کے بیار کا دورہ

مستوج( زیل نمائندہ) ممتاز سماجی شخصیت اور اقراء ویلفئیرٹرست کے روح رواں قاری فیض اللہ چترالی نے سب ڈویژن مستوج کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور زیر تعمیر مساجد کا تفصیلی معائنہ کیا جن کی تعمیر کے لیے ان کی طرف سے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اقراء ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی نے بروغل لشٹ،شول کوچ،بانگ یارخون، کارگن، چپاڑی، چوئینج، ہرچین، سور لاسپور اور سنوغور گئے جہاں زیر تعمیر مساجد کےلیے جستی چادریں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیمنٹ اور سریا کےلئے نقد رقم بھی دیے گئے۔ اس موقع پر بانگ یارخون میں دومکتب اور کارگین میں ایک مکتب اپنی سرپرستی میں کھول دئیے۔ دورہ یارخون کے موقع پر اہل علاقہ نے جگہ جگہ قاری فیض اللہ چترالی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسی طرح چپاڑی میں شیر ولی خان اسیر اور لال اصغر خان نے استقبال کئے۔ قاری فیض اللہ چترالی نے لاسپور کے دورے کے موقع پر ہرچین میں عجائب گھر کادورہ کیا اورنایاب نوادرات میں گہری دلچسپی لی۔اس موقع پر امیراللہ یفتالی نے مہمان کا پرتباک استقبال کیااور میوزئیم کے دورے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے قاری فیض اللہ چترالی ایک ممتاز عالم   ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہے ۔ وہ ہر مصیبت کی گھڑی میں چترال کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے ۔2015ء کے سیلاب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے جستی چادریں فراہم کرنے کے ساتھ نقدامداد بھی فراہم کیے گئے جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ان کی طرف سے  چترال میں بننے والی ہر مسجد کے لیے جستی چادریں فراہم کی جاتی ہیں ۔ گزشتہ کئی سالوں سے چترال کے تعلیمی اداروں میں میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے ان کی طرف سے  اقراء ایوارڈ کے ساتھ کیش انعام بھی دیا جاتاہے جس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خاص اور خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے کہا کہ قاری صاحب چترال کے متاثرین کی مدد،غریبوں کی دیکھ بال اور مساجد کی تعمیر میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email