جرمن سیاح اپنی گاڑی میں جرمنی سے چترال پہنچ کر تاریخ رقم کردی

چترال (زیل نمائندہ)جرمنی سے تعلق رکھنے والا سیاح جوزف اپنی ذاتی گاڑی کو لیکر جرمنی سے چترال پہنچ گیا ۔اس طویل سفر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریا، ہنگری ، سربیا، یونان ، ترکی، ارمینیا اور ایران سے ہوتے ہوئے پاکستا ن میں داخل ہوئے اور بلوچستان کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ بعد ازاں وہ بھارت بھی گئے اور وہاں دو ہفتے گزارنے کے بعد دوبارہ پاکستان آئے اور کشمیر، مانسہرہ، گلگت سے ہوتے ہوئے شندور کے راستے چترال پہنچ گیا۔ چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کے لوگ انتہائی پرامن،خوش مزاج اور مہمان نواز ہیں ۔یہاں آنے کے بعد یقین ہوگیا کہ یہ لوگ امن پسند ہیں  اور خصوصاً چترال اور شمالی علاقے جات سیاحت کے لیے انتہائی موزوں اور پرامن مقامات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email