گورنمنٹ گرلز کالج بونی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

بونی (زیل نمائندہ) سب ڈویژن مستوج انتظامیہ کے تعاون سے ‘زندگی ایک نعمت ہے’ کے موضوع پر گورنمنٹ گرلز کالج بونی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلعی خطیب مولانا فضل مولا صدر محفل اور الواعظ شیرامین شاہ مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات  نے شرکت کی۔سیمینار کے شروع میں کالج ہذا کے پرنسپل سیدہ نگہت پروین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بونی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد وقت کا تقاضا ہے۔ اس موقع پر  ماہر نفسیات ناہیدہ پروین اور شازیہ نے دماغی صحت  کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیے۔ پرنسپل آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سلطانہ برہان الدین نے برقی آلات کے فوائد و نقصانات کے حوالے سے جامع گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ تحقیق کے مطابق 11سال کے بچوں اور بچیوں میں مسلسل ٹی وی سکرین اور موبائل کے سامنے بیٹھنے سے بلڈ پریشر اور موٹا پے کی بیماریاں رپورٹ ہوچکی ہیں ۔ اس موقع پر سابق پرنسپل نور صاحبہ نے خواتین کے حقوق پر سیر حاصل گفتگو کی۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال ایک پر امن علاقہ ہے یہاں پر بچیوں کی خودکشی کے روک تھام پر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سب ڈویژن مستوج کا انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ خودکشی کے روک تھام کےلیے آگہی پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیمینارکےمہمان خصوصی الواعظ شیرامیر شاہ اورصدر محفل ڈسٹرکٹ خطیب فضل مولا  نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے زندگی کی نعمت کی افادیت کو اجاگر کیا۔ پروگرام کے آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا جس میں معاشرے کے ابھرتے ہوئے مسائل کے حوالے سے سوالات کئے گئے جن کے جوابات سیمینار میں موجود اسکالرز نے دئیے۔

زندگی ایک نعمت ہے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں شریک خواتین
اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان کو سرٹیفیکٹ دیتے ہوئے 

Print Friendly, PDF & Email