میراگرام نمبر ۱ کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر ڈی ایچ او اور ڈپٹی ڈی ایچ او کا شکریہ

میراگرام(نمائندہ زیل)  اپر چترال کا پسماندہ ترین علاقہ میراگرام نمبر ۱  میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بچے اور بچیاں  مڈل کے بعد   ۱۶ کلومیٹر دور بونی یا دس کلومیٹر دورپیدل سنوغر پڑھنے کے لیے جاتے ہیں ۔

 اسی  طرح بنیادی صحت کی سہولت بھی یہاں دستاب نہیں ۔ لیکن اب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ  خاص کر   سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر  اسرار احمد اور ڈپٹی ڈی ایچ او اور ای پی آئی کوارڈینیٹر  ڈاکٹر   فیاض رومی کی کوششوں سے    عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔  جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ ان   تمام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ ڈی ایچ او   ڈاکٹر افتخار  الدین سے یہ اُمید رکھتے ہیں کہ اس  سنٹر کا جلد از جلد  افتتاح کرکے  عوام  کو ان کی دہلیز پہ بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے میں اپنی کوششیں تیز  کرنے کے ساتھ ساتھ اس سنٹر کو مذید ترقی دینے اور مستحکم   بنانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

علاقے کے معتبرات نے   ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی سےمطالبہ کیا ہے  کہ   بیسک ہیلتھ یونٹ کے ساتھ ویکسینیشن سنٹر بھی شروع کرکے   عوام کی  سہولتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ میراگرام کی عوام اپنے گھر کی دہلیز میں ہی ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email