جے یو آئی نے چترال میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا

چترال (زیل نمائندہ) جمیعت العلماء اسلام ف نے چترال میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا ۔ اس حوالے سے ایک پُر وقار تقریب مولانا سمیع اللہ ناظم رکنیت سازی کے زیر انتظام چترال پریس کلب میں منعقد ہوا ۔ جس میں جمیعت کے جملہ سنیئر کارکنان نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع اللہ نے کہا ۔ کہ جے یو آئی دستور کے مطابق ہر تین سال بعد رکنیت سازی کرتی ہے ۔ اور جو افراد تین سال بعد رکنیت کی تجدید نہیں کرتے ۔ رکنیت خود بخود ختم ہو جاتی ہے ۔ اس لئے دستور کے مطابق رکنیت سازی کی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آج کے بعد مختلف علاقوں کے ناظمین انتخابات رکنیت سازی مہم کو اپنی نگرانی میں انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے ۔ کہ چترال کے نامور سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شہزادہ محی الدین کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے چچا شہزادہ سریر الدین آج پاکستان مسلم لیگ سے ناطہ توڑ کر جمیعت العماء اسلام میں شامل ہوگئے ہیں ۔ جو کہ جمیعت کیلئے نیک شگوں ہے ۔ مولانا سمیع اللہ نے کہا ۔ کہ تین مہینوں تک رکنیت سازی مہم جاری رہے گی ۔ جس کے بعد یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی شروع کی جائے گی ۔ اور یہ سلسلہ بتدریج تحصیل اور ضلع کی سطح تک انجام دیے جائیں گے ۔ انہوں نے ناظم انتخابات کے ناموں کا اعلان کیا ۔ جس کے مطابق لال زمان ناظم انتخابات ارندو ، قاری مبار ک تحصیل دروش ، مولانا فدا محمد چترال ، مولانا ولی اللہ لٹکوہ ، حاجی دوست محمد مستوج ، حاجی فدا محمد تورکہو اور مُفتی اسد اللہ موڑکہو کیلئے ناظم انتخابات کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ اس موقع پر شہزادہ سریر الدین نے باقاعدہ طور پر جمیعت العلماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اور اپنے مختصر خطاب میں جمیعت کی کامیابی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر رکن مولانا قاری صادق نے ناظم انتخابات مقر رہونے پر مولانا سمیع اللہ کو مبارکباد دی اور کہا ۔ کہ مولانا سمیع بے داغ شخصیت کے مالک ہیں ۔ اس لئے اُن کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اور ہم اُمید رکھتے ہیں ۔ کہ انتخابات کے انعقاد تک اپنی غیر جانبداری ثابت کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایک اسلامی جماعت کیلئے خدمات انجام دینا سعادت کی بات ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email