چترال کے لیے ووٹ "بیان” کریں

آ ج ہی چترال کے لیے اپنا ووٹ بیان کریں۔ جی ہاں! بالکل صحیح پڑھا آپ نے۔ چترال کی مٹی ہی اتنی زرخیز ہے کہ یہاں سے ایسے ایسے نامور اور نامی گرامی شخصیات تاریخ کے اوراق کی زینت بنا چکے ہیں آج کے اس تیز ترین دور میں جہاں انسان کی تمام تر جدوجہد خود تک محدود رہی ہے ایسے میں ایک نوجوان اصفر حسین کے نام سے چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی سطح پر چترال کو عزت بخش رہا ہے اور آنے والے نسلوں کے لیے ایک مثال اور تاریخ کے زیرین اوراق میں نام لکھوا چکا ہے۔

ملکی سطح پر ہونے والے میوزک مقابلے میں حصہ لینا اور اس مقابلے میں صرف اپنے آواز کے جادو سے فائنل تک پہنچننا یقینا ایک اہم سنگ میل ہے جو تمام چترالیوں کے لیے انتہائی قابل فخر بات ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اور چترال سے محبت رکھنے والے تمام لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ تو ہیں ہی یہاں پر ہمیں ان کو واقعی میں سپورٹ کرنا چاہئیے۔ 

ابھی اپنا فون اُٹھائیں ایس ایم ایس کریں، ویب سائیٹ پر جاکر ووٹ کریں یا ایپ سے اپنی رائے کا اظہار کریں اور فخر چترال اآصفر حسین کے گروپ بیان کو ووٹ کریں۔ تمام طریقوں سے ووٹ کریں ہر ووٹ الگ الگ شمار کیا جائے گا۔ https://www.pepsibattleofthebands.com/ جبک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایس ایم کے ذریعے ووٹ کرنے کے لیے اپنے موبائل سے B لکھ کر 8042 پر ارسال کریں

رپورٹ: محمد نایاب

Print Friendly, PDF & Email