گرم چشمہ میں ٹیکس کے خلاف احتجاجی جلسہ

گرم چشمہ(زیل نمائندہ)تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن (TMA)چترال کی طرف سے سبزی اور پھلوں پرلگائے گیے ٹیکس کے خلاف گرم چشمہ میں ایک احتجاجی جلسہ ہوا۔احتجاج کرنے والوں کا موقف تھا کہ ٹی ایم اے چترال  کی طرف سے سبزیوں اور پھلوں پر لگائے گیے ٹیکس علاقے کے عوام کے لیے کو منظورنہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ  ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس ظالمانہ اور غیرقانونی ٹیکس کو فورًا واپس لے  ورنہ لوٹ کوہ کے عوام اس احتجاج کو لانگ مارچ کی صورت دے کر ضلعی ہیڈکوارٹر میں دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔مقررین میں سابق ناظم شیرین خان ،وی سی ناظم نظار شاہ،وی سی ناظم عمری خان،قیمت خان،مجید خان اور پی پی پی چترال کے  نائب صدر فضل ربی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر حاضرین نے مشترکہ قراردادکے ذریعے  وزیراعلیٰ،چیف سیکریٹری،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی کمشنر،ضلع ناظم اور تحصیل ناظم سےاس ٹیکس کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email