گولین گول بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری،گرمی کی شدت میں مزید اضافہ، عوام مشکلات سے دوچار،

کوغذی  (نمائندہ زیل)کوغذی ،برغوزی سمیت چترال میں بڑھتی ہوئی گرمی اور پیسکو کی جانب سے گولین گول بجلی کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گولین گول بجلی کے ذمہ دار افراد ہٹ دھرمی کی انتہا کردی، چترال میں سورج سوا نیزے پر ہے اور پارہ 38 ڈگری سے بھی تجاوز کرچکی ہے مگر گولین گول بجلی کے ذمہ دارں کو عیدالاضحٰی کے موقع پر بھی ترس نہ آیا، کوغذی سمیت کوہ کے دیہات سمیت چترال شہر کے علاؤہ دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے اور وقت بے وقت بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث عوام گرمی اور لوڈشیڈنگ سے بے حال نظر آتے ہیں۔ علاوہ ازیں متعلقہ ادارے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ بے وقت لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔
کوغذی کے عوام نے کہا کہ آخر کب تک ہم خاموش بیٹھے رہینگے ، حکومت اس کا نوٹس لے اور مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email