چترال کی ہونہار بیٹی سفینہ احمد نے فل برائیٹ سکالرشپ حاصل کی

چترال(نمائندہ زیل)چترال سے تعلق رکھنے والی بیٹی سفینہ احمد نے امریکہ میں  فل برائیٹ سکالرشپ حاصل کرلی ہے، سفینہ کا داخلہ امریکہ کے مشہور یونیورسٹی جیورج واشنگٹین یونیورسٹی (George Washington University) میں ماسٹر دگری پروگرام ماسٹر ان پبلک ہیلتھ کمیونکیشن اینڈ مارکیٹنگ (Masters in Public Health Communication & Marketing) میں ہوئی ہے۔ سفینہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے خدمات انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 
سفینہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔سفینہ احمد، احمد نظر کی بیٹی ہے جن کا تعلق اپر چترال کے گاؤں کارگین سے ہے۔
سفینہ اس سال چترال سے واحد فل برائیٹ سکالر ہے۔ وہ چترال سے پہلی خاتون ٹی وی اینکر پرسن کے طور پر کام کرچکی ہے جس نے اے ٹی وی کے ساتھ دو سال تک اینکر پرسن کے طور پرمنسلک رہی ہے۔ سفینہ نے اپنی کامیابی اپنی اور اپنے والدیں کی بھرپور محنت اور دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email