اوسیاک دروش سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر امداد بہم پہنچائی جائے ایم این اے چترال

چترال (نمائندہ) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے جمعرات کے روز ایم ایم اے چترال کے صدر قاری عبدالرحمن قریشی کی معیت میں ایک

Image may contain: one or more people, mountain, outdoor and nature

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمو د خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحی کے روز اوسیاک دروش کے مقام پر سیلاب کے متاثریں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر امداد بہم پہنچائی جائے جن کے گھر سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہوگئے ہیں۔

Image may contain: 5 people, crowd and outdoor

انہوں نے کہاکہ سیلاب سے 20گھرمکمل طور پر اور 14مکانات جزوی طور پر متاثر ہوگئے ہیں جن کے سینکڑوں مکین نہایت مشکل زندگی گزار رہے ہیں جن کے پاس رہنے کے لئے کوئی ٹھکانہ باقی نہیں رہا اور نہ ہی دوسرے گھریلو سامان موجود ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب کا ملبہ ہٹاکر اس پر دوبارہ گھر وں کی تعمیر کاکام متاثریں کے بس سے باہر ہے جس کے لئے حکومت کو ان کی فوری اور ہنگامی بنیادوں پر نقد رقم کی صورت میں مدد کرنا چاہئے جبکہ روایتی طور پر چند خیمے اور برتن سمیت ایک تھیلی آٹے سے ان کامسئلہ حل نہیں ہوگا۔

Image may contain: 12 people, outdoor

انہوں نے کہاکہ انصاف کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والی حکومت کو چاہئے کہ اس آفت ناگہانی کے متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں کوئی وقت ضائع نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ متاثرین دروش کے ساتھ صرف اور صرف نقد کی صورت میں امداد کیا جائے جس کی انہیں دوبارہ آبادکاری میں ضرورت ہے ۔ انہوں نے سیلاب کے فوراً بعد فوری طور پر متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے پہنچنے پر چترال پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ

Image may contain: outdoor and nature

اس فورس کے جوانوں نے جس اندازاور جوش وخروش سے کام کیا ہے ، وہ قابل قابل تقلید ہے۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے اس امید کا اظہار کیاکہ ملاکنڈ ڈویژن سے پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے اور چترال کے حالات سے بخوبی واقف وزیر اعلیٰ محمود خان دروش کے متاثرین سیلاب کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب کے ملبے کو ہٹانے میں کوئی وقت ضائع ہونے نہیں دیں گے۔

Image may contain: outdoor

ایم ایم اے کے صدر قاری عبدالرحمن قریشی نے کہاکہ ممبران اسمبلی کے ساتھ متاثرہ گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے اپنی طرف سے متاثرین کے لئے کھانے کا بندوبست کرنے کے واسطے 50ہزار روپے دے دئیے جبکہ ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی نے 60ہزارروپے اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے ایک لاکھ روپے اپنی ذاتی حیثیت میں امداد دے دی۔

No automatic alt text available.

انہوں نے کہاکہ متاثرین کو نقد امداد کی ضرورت ہے جس کے لئے چترال کے عوام کو ان کے ساتھ بھر پور مدد کرنی چاہئے۔ایم ایم اے کے دیگر رہنما صوبیدار میجر (ریٹائرڈ ) عبدالصمد خان ، قاضی نسیم ، نادر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Image may contain: outdoor and nature
Print Friendly, PDF & Email