ڈی۔ایچ۔او چترال اسرار احمد کا عید کے روز بنیادی مرکز صحت کوغذی کا ہنگامی دورہ

کوغذی( ایم فاروق) ڈی۔ایچ۔او چترال اسرار  احمد کا بنیادی مرکز صحت  کوغذی کا ہنگامی دورہ کیا ۔ عید کے روز بھی ایمرجنسی پر موجود سٹاف اور دیگر چیزوں کا معائنہ کیا ۔ اور ہسپتال کے عملے کے کام  تسلی بخش قرار  دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی شام کو ڈی۔ایچ۔او چترال جناب اسرار احمد نے (آر۔ایچ۔سی کوغذی) کا ہنگامی دورہ کیا ۔ انہوں نے عید کے روز بھی ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود عملے جن میں 2 میل ٹیکنیشنز،1 لیڈی ڈاکٹر LHV ، ٹیکنیشن ،ڈرائیور اور الیکٹریشن کو موجود پاکر انتہائی خوشی کا اظہار کیا

اور تمام عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے محکمہ کےلئے باعث فخر قرار دیا ۔ بعد ازاں  ڈی ایچ اوکو ہیلتھ  سنٹر کی لیبارٹری کا دورہ کرایا گیا انہوں نے وہاں  موجود مشینوں کا بھی معائنہ کیا۔  ایمرجنسی روم میں موجود ادویات کا بھی معائنہ کرنے کے بعد کام کو  تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا

کہ ہسپتال کےاندرونی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آنے والے مریضوں سمیت دیگر لوگوں کو آسانیاں میسر آسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email