وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کا شاندار پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے 22 ویں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آ رہے ہیں ہر کوئی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہے، ایسے موقع پر بریڈ فورڈ یونیورسٹی بھی پیچھے نہ رہی، بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے اپنے سابق چانسلر کی ایسی چیز شیئر کردی ہے جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا، واضح رہے کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام دینے کے لیے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کےٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے سابق چانسلر عمران خان کو بہت بہت مبارکباد، آج انہوں نے پاکستان کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھایا ہے۔ کرکٹ ہیرو سے لے کر یونیورسٹی بریڈ فورڈ کے چانسلر بننے، اور پاکستان کا وزیراعظم بننے تک، ایک بہت ہی شاندار سفر۔ عمران خان کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email