چترال: مختلف سڑک حادثوں میں چار افرادزخمی

چترال (زیل نمائندہ) میں محتلف مقامات میں سڑک حادثوں میں چار افراد زحمی ہوئے پہلا حادثہ چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز آفس کے سامنے پیش آیا جس میں محکمہ ایریگیشن کے گاڑی نمبر Peshawar 8301نے 
اکبر نامی شحص کو ٹکر مارکر اسے دور تک سڑک پر گھسیٹا۔ اکبر فیض آباد میں دکاندار ہے او ر وہ موٹر سائکل پر اپنے دکان کی طرف مڑ رہا تھا کہ اس دوران محکمہ آبپاشی کے تیز رفتار گاڑی نے اسے پیچھے سے مارکر سڑک پر دور تک گھسیٹا جسے فوری طور پر چترال سکاؤٹس ہسپتال میں داحل کیا گیا۔ 

دوسرا حادثہ بونی روڈ پر پیش آیا جس میں ایک موٹرسائکل سوار گاڑی کی ٹکر سے زحمی ہوا۔ تیسرا حادثہ چمر کن میں پیش آیا جس میں دو گاڑیوں کی ٹکرانے سے دو افراد زحمی ہوئے ۔ زحمیوں کو قریبی ہسپتال لائے گئے۔ ان دنوں موٹر سائکل کے حادثات بہت زیادہ پیش آتے ہیں اور موٹر سائکل سوار وں کو ہیلمٹ پہن کر ڈرائیونگ کر نے کی پابند کرنے میں ٹریفک پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
نیز چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز کے قریب بائی پاس روڈ پر پُل کے قریب سپیڈ بریکر کی اشد ضرورت ہے تاکہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گریز کرے۔

Print Friendly, PDF & Email