بارش کے بعد پہاڑوں سے بہنے والے پانی کی وجہ سے ندی نالیوں میں طغیانی، پشاور روڈ بند

چترال(زیل نمائندہ) چترال کے علاقے دروش میں بارش کے بعد پہاڑوں سے بہنے والی پانی کی وجہ سے ندی نالیوں میں طغیانی آئی جس کی وجہ سے شمس آباد کے موقع پر سڑک کے اوپر بہنے والے نالے میں پانی کی وجہ سے گزشتہ رات دو بجے سے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے۔ جس کی وجہ سے چترال سے پشاور اور پشاور سے چترال آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ سڑک کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email